ماہرین صحت کے مطابق ہائی کولیسٹرول آج کے دور کا ایک عام مگر خطرناک مسئلہ بنتا جارہا ہے۔ اس کی سب سے تشویش ناک بات یہ ہے کہ زیادہ تر افراد کو اس کا اندازہ دیر سے ہوتا ہے، جبکہ یہ خاموشی سے دل اور دورانِ خون پر شدید نقصان ڈال دیتا ہے۔
کولیسٹرول کیا ہے اور جسم اسے کیوں بناتا ہے؟ کولیسٹرول خون میں موجود ایک مومی مادہ ہے جو جسم خود بھی بناتا ہے اور غذا سے بھی حاصل ہوتا ہے۔ یہ خلیات کی تعمیر، وٹامن ڈی کی تیاری اور ہارمونز کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے لیکن اگر معاملہ حد سے بڑھ جائے تو یہی مادہ بڑی بیماریوں کا راستہ کھول دیتا ہے۔
اچھا اور برا کولیسٹرول : ہمارے جسم میں کولیسٹرول کی دو بنیادی اقسام پائی جاتی ہیں: پہلا برا کولیسٹرول (LDL)
اس کی زیادتی شریانوں میں چکنائی کی تہہ بناتی ہے، خون کی روانی متاثر ہوتی ہے دل کا دورہ اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے
دوسرا اچھا کولیسٹرول (HDL): خراب کولیسٹرول کو خون سے صاف کرنے میں مدد دیتا ہے، دل کے امراض کے امکانات کم کرتا ہے، صحت مند کولیسٹرول لیول کتنا ہونا چاہیے؟ ماہرین کے مطابق درج ذیل سطحیں محفوظ مانی جاتی ہیں۔
ماہرین صحت کے مطابق ہائی کولیسٹرول کی علامات میں جسم کون سے اشارے بظاہر ظاہر کرتا دیتا ہے؟ زیادہ کولیسٹرول اکثر خاموش ہوتا ہے مگر جسم چند واضح علامتوں کے ذریعے خبردار ضرور کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: چلغوزہ سستا ہو گیا، فی کلو 3 ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا

