فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سیکریٹری سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل ایران کی ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سیکریٹری سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل ایران کی ملاقات

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لایریجانی نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں  پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا گیا، جبکہ خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

مزید پڑھیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا دورہ کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے پرعزم ہے، ایران سے انسدادِ دہشتگردی تعاون بڑھانا ناگزیر ہے۔

فیلڈ مارشل نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ایران کے ساتھ قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے بدلتی ہوئی جیو پولیٹیکل صورتحال میں اسٹریٹجک تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

مزید پڑھیں:فیلڈ مارشل کی کوششوں سے پاکستانی معیشت بحال، سرمایہ کاری کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا،بلومبرگ کی رپورٹ

 اس موقع پر ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے خطے میں امن کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہا جبکہ ایران پاکستان تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے علاقائی مسائل کے حل کے لئے مذاکرات اور شراکت داری کو ناگزیر قرار دیا اور طویل المدتی استحکام کے لئے پاکستان اور ایران کے باہمی تعاون پر اتفاق کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *