معروف سیاسی مرکز کھوکھر ہاؤس سے تعلق رکھنے والے فرخ کھوکھر کی اسلام آباد پولیس کی جانب سے غیر لائسنس یافتہ اسلحہ پر گرفتاری اور بعد ازاں رہائی کے معاملے کے تناظر میں سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود کی ڈیرہ تاجی کھوکھر آمد اور فرح کھوکھر سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں کے معروف سیاسی مرکز کھوکھر ہاؤس سے تعلق رکھنے والے فرخ کھوکھر کو بدھ کی شام اسلام آباد پولیس کی جانب سے غیر لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا اور انکی گرفتاری کے معاملے کے حوالے سے سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود کی ڈیرہ تاجی کھوکھر آمد ہوئی جہاں فرخ کھوکھر نے گرفتاری کی صورتحال متعلق سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود کو آگاہ کیا۔
قبل ازیں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما اورالمعروف تاجی کھوکھر کے فرزند فرخ کھوکھر کو پولیس نے غیر لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے کے الزام میں زیرو پوائنٹ اسلام آباد کے قریب قائم ناکے سے حراست میں لیا تھا، تاہم چند ہی گھنٹوں بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: پولیس نے فرخ کھوکھر کو گرفتار کرلیا

