بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق اڈیالہ جیل حکام کی وضاحت

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق اڈیالہ جیل حکام کی وضاحت

اڈیالہ جیل حکام نے سوشل میڈیا پر جاری عمران خان کی صحت سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عمران خان مکمل صحت مند ہیں، اڈیالہ جیل سے منتقلی کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل حکام نے واضح کیا ہے کہ عمران خان کی صحت سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عمران خان مکمل صحت مند ہیں، اڈیالہ جیل سے منتقلی کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔

اڈیالہ جیل حکام کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالہ جیل میں مکمل طور پر صحت مند ہیں اوراڈیالہ جیل حکام کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

اڈیالہ جیل حکام نے واضح کیا کہ کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔ اڈیالہ جیل حکام کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنےکی خبر میں کوئی صداقت نہیں، بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں اور صحت یاب ہیں۔

مزید پڑھیں: علیمہ خان کا اڈیالہ روڈ پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان

اڈیالہ جیل حکام کا کہنا ہےکہ سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنےکی افواہیں بے بنیاد ہیں۔
دوسری جانب سینئر سیاستدان خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں دستیاب سہولیات کے حوالے سے کہا کہ انہیں فائیو سٹار ہوٹل سے بہتر کھانا جیل میں فراہم کیا جاتا ہے اور وہ بہتر ین سہولیات حاصل کیئے ہوئے ہیں۔

editor

Related Articles