ملک کے بڑے شہروں میں سموگ اور دھند سے متعلق ممکنہ صورتحال ، ایڈوائزری جاری

ملک کے بڑے شہروں میں سموگ اور دھند سے متعلق ممکنہ صورتحال ، ایڈوائزری جاری

پاکستان کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ملک کے میدانی علاقوں میں سموگ اور دھند برقرار رہنے اور اس میں شدت آنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جاری خشک موسم بالخصوص شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب بشمول سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، جہلم، بھکر، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، ملتان، اڈیوال، خانیوال، کوہاٹ، کوہاٹ، گوجرانوالہ، جہلم، بھکر، میں بصارت کی صورتحال کو مزید خراب کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔

خیبرپختونخوا کے کچھ حصوں جیسے پشاور، صوابی، مردان، ڈیرہ اسماعیل خان اور ان کے آس پاس کے علاقوں میں بھی اسی طرح کے موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بالائی سندھ میں سکھر اور روہڑی سمیت شہروں میں بھی حد نگاہ کم ہونے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: شدید دھند، موٹر وے بند، سفر کرنے والوں کے لیے انتباہ جاری

موٹروے ایم ون پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہو چکی ہے جس کی وجہ سے پشاور ٹال پلازہ سے برہان تک موٹروے کو بند کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح سوات ایکسپریس وے کو کرنل شیر خان سے کاٹلنگ تک بھی بند کر دیا گیا ہے۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ حادثات سے بچاؤ اور مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے۔ دھند کی شدت میں اضافے کی وجہ سے گاڑیوں کی رفتار انتہائی سست ہو چکی ہے اور سفر کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق عوام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ متبادل راستوں کا استعمال کریں اور موٹر وے پر سفر کرنے سے گریز کریں۔ موٹر وے پولیس کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ عوام کو معلومات فراہم کرنے کے لیے مسلسل اپڈیٹس دی جائیں گی اور جیسے ہی صورتحال بہتر ہوگی موٹروے کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *