بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر

بجلی کے بھاری بلوں  سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر

بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لیے ایک اچھی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق نیپرا آئندہ ماہ کے لیے فی یونٹ بجلی 65 پیسے تک سستی کرنے کی منظوری دینے کا امکان ہے۔

اس اقدام سے نہ صرف گھریلو بلکہ تجارتی صارفین کو بھی ریلیف ملنے کا امکان ہے، جبکہ توانائی کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے تناظر میں یہ کمی صارفین کے لیے خاصی اہمیت رکھتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو اکتوبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کے تحت بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست جمع کرائی ہے،  نیپرا اس درخواست پر آج باقاعدہ سماعت کرے گا، جس کے بعد فیصلہ متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:حکومت بجلی کے ٹیرف میں مزید کمی لانے کی کوشش کرے گی، وزیراعظم شہباز شریف

 اگر ادارہ اس تجویز کی منظوری دے دیتا ہے تو کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی یکساں طور پر ہوگا، جس سے کراچی کے شہریوں کو اضافی ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

سی پی پی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر کے دوران ملک میں ہائیڈل ذرائع سے 27.36 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جو نسبتاً کم لاگت کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 12.76 فیصد رہی،  کم لاگت والے ایندھن سے پیداوار میں اضافہ مجموعی پیداواری اخراجات میں کمی کا باعث بنا، جس کا فائدہ صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں منتقل کیا جائے گا۔

توانائی ماہرین کے مطابق ممکنہ کمی مختصر مدت کے لیے ہوگی، تاہم یہ فیصلہ مہنگائی کے دباؤ سے دوچار صارفین کے لیے وقتی سہولت ضرور مہیا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی صارفین کیلئے خوشخبری ، نیپرا کیجانب سے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل اور ایندھن کی قیمت میں کچھ کمی کی وجہ سے ملک میں بجلی کے فیول ایڈجسٹمنٹ کے نرخوں میں کمی ممکن ہو پائی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *