7300 روپے ادا کریں اور ہونڈا سی ڈی70 گھر لے آئیں

7300 روپے ادا کریں اور ہونڈا سی ڈی70 گھر لے آئیں

پاکستان کا آٹو سیکٹر طویل عرصے سے موٹر سائیکلوں، خصوصاً انٹری لیول بائیکس، کی فروخت پر انحصار کرتا رہا ہے اور اس مارکیٹ میں ہونڈا بدستور نمایاں مقام رکھتی ہے۔

ہونڈا کی موٹر سائیکلیں اپنی مناسب قیمت، بہترین فیول ایوریج اور شہری علاقوں میں آسانی سے چلنے کی خصوصیات کے باعث عوام میں بے حد مقبول ہیں۔ اگرچہ ان کا ڈیزائن سالہا سال سے کلاسک انداز میں پیش کیا جاتا ہے، لیکن پاکستانی صارفین انہیں روزمرہ آمدورفت کے لیے سب سے زیادہ قابلِ اعتماد اور سہل ذریعہ سمجھتے ہیں۔

ملکی معاشی صورتِ حال کے باعث جہاں کار کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں، وہیں ہونڈا کی موٹر سائیکلیں کم لاگت میں ایک قابلِ دسترس متبادل فراہم کرتی ہیں۔ ہونڈا کا معروف ماڈل CD 70 اس وقت پاکستان کی مجموعی موٹر سائیکل مارکیٹ کے پچاس فیصد سے زیادہ حصے پر قابض ہیں، جو صارفین کے اعتماد اور پسند کا واضح ثبوت ہے۔ مذکورہ موٹرسائیکل کی طلب میں اضافے کی وجہ ان کی اچھی ریسٹل ویلیو اور سادہ مکینکی ڈھانچے کی بدولت آسان مرمت بھی بتائی جاتی ہے، جس نے انہیں عام صارف کے لیے مزید پرکشش بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ موٹر سائیکل سواروں کے لیے بُری خبر، قانون کی خلاف ورزی پر ہوش اڑا دینے والے جرمانہ کا اعلان

ہونڈا کا شمار ان برانڈز میں ہوتا ہے جن کی ساکھ قابلِ اعتماد اور پائیدار موٹر سائیکلیں بنانے کے حوالے سے مضبوط تصور کی جاتی ہے۔ جدید خصوصیات، بہتر کارکردگی اور آرام دہ سواری کے امتزاج نے ہونڈا کی برتری کو مزید مستحکم کر دیا ہے۔ یہی عوامل اسے پاکستان کی موٹر سائیکل انڈسٹری کا ناقابلِ شکست لیڈر بناتے ہیں۔

سال 2024 کے لیے ہونڈا نے CD 70 کی فروخت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے نئی اقساطی اسکیم متعارف کرائی ہے، جس کے تحت اس موٹر سائیکل کی کل قیمت 157,900 روپے مقرر کی گئی ہے۔ کمپنی نے تین اور چھ ماہ کی مدت کے لیے بغیر کسی منافع کے پلان پیش کیے ہیں، جن کے تحت خریدار بالترتیب 52,700 روپے اور 26,300 روپے میں ماہانہ ادائیگی کر سکتے ہیں۔ اسی طرح نو ماہ کے لیے 20,465 روپے، بارہ ماہ کے لیے 16,100 روپے، اٹھارہ ماہ کے لیے 11,700 روپے، چوبیس ماہ کے لیے 9,500 روپے جبکہ چھتیس ماہ کے لیے 7,300 روپے ماہانہ ادائیگی کا آپشن رکھا گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقساطی منصوبے خاص طور پر ان افراد کے لیے فائدہ مند ہیں جو ایک کم خرچ اور قابلِ اعتماد سواری چاہتے ہیں، مگر یکمشت رقم ادا کرنا ان کے لیے مشکل ہوتا ہے۔ ہونڈا کی اس سہولت نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ کمپنی نہ صرف مارکیٹ میں مقبول ہے بلکہ صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین سہولیات فراہم کرنے میں بھی پیش پیش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اب خواتین بھی چلائیں گی الیکٹرک گاڑیاں، حکومت کا بڑا فیصلہ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *