ایس آئی ایف سی کی بلیو اکانومی سے مستفید ہونے کی حکمت عملی تیار

ایس آئی ایف سی کی بلیو اکانومی سے مستفید ہونے کی حکمت عملی تیار

ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری کی مدد سے بلیو اکانومی سے مستفید ہونے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

وزارتِ سمندری امور پاکستان کا “Maritime @100” پروگرام 2047 تک پاکستان کو بلیو اکانومی ہب بنانے کیلئے کوشاں ہے۔

پاکستان کا شپنگ اور ماہی گیری کے شعبوں سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے 100 ارب ڈالر کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا گیا ہے، آئندہ تین سال میں  پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے بیڑے میں مزید 15 جہاز شامل کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ایس آئی ایف سی کے تعاون سےتوانائی اور معدنیات کےشعبے میں اہم پیشرفت

دوسری جانب پورٹ قاسم میں پہلے گرین شپ ریپئر اور ری سائیکلنگ یارڈ “Sea to Steel” کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں 43 ملین ڈالر کا جدید کاری پروگرام حفاظتی معیارات کو یقینی بنائے گا، نیشنل فشریز پالیسی 2025–2035 کے تحت برآمدات، ڈیپ سی فشنگ اور جدید سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آ ئی ٹی انڈسٹری کا سنگ میل ، پاکستانی ایپلیکیشن ڈیولپر کی عالمی پذیرائی

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے بلیو اکانومی منصوبے ملکی معیشت کی بحالی میں  نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles