اڈیالہ جیل کی بیرونی سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا فیصلہ امن و امان کی صورتحال اور متوقع خطرات کے پیش نظر کیا گیا خصوصی سیکورٹی پلان فوری طور پر نافذ العمل اورغیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔
جیل کے راستوں پر پانچ پکٹس پر پولیس کی بھاری نفری اور 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز دو شفٹوں میں بارہ بارہ گھنٹے ڈیوٹی انجام دیں گے ۔
اڈیالہ جیل کی بیرونی سیکورٹی کے لئے پولیس نفری داہگل ناکہ، گیٹ ون، گیٹ پانچ، فیکٹری ناکہ اور گورکھ پور پر تعینات ہو گی۔
ڈیوٹی دو شفٹوں میں تقسیم 12 تھانوں کے ایس ایچ آوز خواتین پولیس افسر، آر ایم پی فورس، پنجاب کانسٹیبلری تھانوں کے عملہ سمیت 700 سے زائد اہلکار و افسر تعینات ہونگے ۔
سیکورٹی ڈیوٹی پرمامور اہلکار ربڑ بلٹس، ٹیئر گیس، ڈنڈوں شیلڈ اور اینٹی رائٹ سامان سے لیس ہوں گے ٹریفک پولیس کے دس افسر و اہلکار بھی تعینات ان کے ہمراہ لفٹر بھی موجود رہیں گے جبکہ قیدی وینز بھی علاقہ میں موجود رہیں گی۔
اڈیالہ گارڈ کی نفری کچہری ڈیوٹی کے بعد بھی سٹینڈ بائی رہے گی ڈیوٹی کی براہ راست نگرانی ایس پی صدر انعم شیر کریں گی تھانہ گوجر خان، مندرہ، چونترہ، کہوٹہ، کلرسیداں، دھمیال، تھانہ چکری، روات، وومن مورگاہ، کینٹ اور صدر بیرونی کے ایس ایچ آوز اور نفری تعینات ہو گی مجموعی طور پر 23 انسپکٹر سات سو سے زائد سپاہی و افسر تعینات ہوں گے۔