علیمہ خان نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

علیمہ خان نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل  کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

علیمہ خان نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی  

یہ اقدام 24 مارچ کے اس عدالتی حکم پر عمل نہ ہونے کے بعد اٹھایا گیا ہے جس میں عدالت نے واضح طور پر ملاقات کی اجازت دینے کا حکم جاری کیا تھا۔
علیمہ خان کے مطابق جیل انتظامیہ نے عدالتی احکامات کو نظرانداز کیا جس کے باعث انہیں قانونی چارہ جوئی کرنا پڑی درخواست میں کہا گیا ہے کہ جیل حکام نے عدالتی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی، جس کے باعث نہ صرف عدالتی فیصلے کی توہین ہوئی بلکہ درخواست گزار کے بنیادی حقوق بھی متاثر ہوئے۔

درخواست میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری داخلہ پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے اور عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی حکم عدولی کرنے والے افسران کے خلاف سخت توہینِ عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مستقبل میں سرکاری ادارے عدالتی فیصلوں کو سنجیدگی سے لیں اور قانون کی بالادستی برقرار رہے۔

یہ خبربھی پڑھیں :سہیل آفریدی کا اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا ختم، منگل کو دوبارہ اڈیالہ آنےکی تجویز پر اتفاق

اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ آج عدالتوں کے دروازے عوام کے لیے عملاً بند نظر آتے ہیں کیونکہ ان کے واضح احکامات پر عمل نہیں ہو رہا انہوں نے اس صورتحال کو عدالتوں کی توہین‘‘ قرار دیا اور کہا کہ ریاستی اداروں کا فرض ہے کہ وہ عدالتی فیصلوں کو فوری اور مکمل طور پر نافذ کریں۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کسی بھی طرح نقصان نہیں پہنچایا جاسکتا اور ان کے آئینی و قانونی حقوق کا ہر صورت تحفظ ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی حکم پر عمل نہ کرنا محض ایک انتظامی کوتاہی نہیں بلکہ ایک سنگین بدعنوانی ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا لیمہ خان نے امید ظاہر کی کہ عدالت اس معاملے کا سختی سے نوٹس لے گی تاکہ قانون کی بالادستی کو
ہر سطح پر یقینی بنایا جاسکے۔

editor

Related Articles