سعد الرحمان عرف ’ڈکی بھائی‘ کے مقدمے سے متعلق عدالت کا بڑا اعلان

سعد الرحمان عرف ’ڈکی بھائی‘ کے مقدمے سے متعلق عدالت کا بڑا اعلان

لاہور عدالت نے جوا ایپس‘ کی غیر قانونی پروموشن کے مقدمے میں زیر مقدمہ کے تمام مبینہ ملزمان کو 20 دسمبر کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے طلب کرلیا ہے۔

ہفتہ کے روز ضلع کچہری لاہور میں جج نعیم وٹو کی عدالت میں سماعت ہوئی، جس میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی، ان کے بھائی اور عروب جتوئی سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کرائی۔

یہ بھی پڑھیں:’ڈکی بھائی‘ کیس میں نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے افسران کا کروڑوں روپے رشوت لینے کا انکشاف

جج نعیم وٹو نے سماعت کے دوران کہا کہ عدالت 20 دسمبر کو فردِ جرم عائد کرے گی اور اس حوالے سے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سے مکمل رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ان کے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر اشیا ’این سی سی آئی اے‘ کے حوالے کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ قانونی عمل میں ان کی سہولت ہو۔

مزید پڑھیں:گیمبلنگ ایپس کیس میں ڈکی بھائی کی ضمانت منسوخ، 3 لاکھ ڈالر برآمد، دیگر یوٹیوبر بھی ’ریڈار ‘ پر آ گئے، فہرست جاری

اس دوران عدالت نے شریک ملزم سبحان کی بریت کی درخواست مسترد کر دی، جس کا مطلب ہے کہ وہ بھی مقدمے میں ذمہ دار رہیں گے اور فردِ جرم کے وقت انہیں عدالت میں پیش ہونا ضروری ہے۔

مقدمے کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ہے، جب عدالت تمام شواہد اور رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کے خلاف فردِ جرم عائد کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی سے متعلق بھی اہم خبرآگئی

واضح رہے کہ یہ مقدمہ جوا ایپس کی غیر قانونی پروموشن کے خلاف کارروائی میں اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتا ہے اور آن لائن جوا کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف پیغام بھیجتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *