سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے کرم میں پاک افغان بارڈر پر مسلح افراد کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے کرم میں پاک افغان بارڈر پر مسلح افراد کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام

کرم میں پاک افغان بارڈر پر مسلح افراد کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب مشکوک نقل و حرکت دیکھنے میں آئی، جہاں مسلح افراد پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ صورتحال کا ادراک ہوتے ہی سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان افراد کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

فورسز کی اچانک جوابی کارروائی کے بعد مسلح درانداز گھبرا کر افغانستان کی سمت فرار ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب گزشتہ چند دنوں سے کرم کے پاک افغان بارڈر پر پُراسرار نقل و حرکت دیکھی جا رہی ہے، جس پر پاکستانی فورسز اور انٹیلیجنس اداروں نے گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے 25 نومبر کو سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں بتایا تھا کہ افغان فورسز خوارج اور اسمگلرز کو فائر کا کور فراہم کرتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بعض اوقات افغان فورسز سرحد پر پاکستانی پوسٹوں پر فائرنگ کر کے پاک فوج کو انگیج کرتی ہیں، تاکہ اسی گہماگہمی میں خوارج اور اسمگلرز بارڈر پار کر سکیں۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بارڈر سے آنے والی کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا آہنی ہاتھوں سے جواب دیا جائے گا اور اس حوالے سے فورسز مکمل طور پر چوکس ہیں۔ ذرائع کے مطابق بارڈر کے آس پاس دکھائی دینے والی مشکوک نقل و حرکت نے سیکیورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا ہے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق کسی بھی دراندازی یا شرپسند سرگرمی کو ہر ممکن طریقے سے ناکام بنانے کا عزم برقرار ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز خطے میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیکورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن ، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *