افغان حکومت نےٹی ٹی پی کا مسئلہ حل نہ کیا تو ان کیلئے مسائل ہوں گے،اسحاق ڈار

افغان حکومت نےٹی ٹی پی کا مسئلہ حل نہ کیا تو ان کیلئے مسائل ہوں گے،اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے افغان سرحد کی بندش سے متعلق اپنے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہےا ور اس معاملے پر پاکستان کی عسکری قیادت اور وزیراعظم سے مشاورت کی جائے گی۔

اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ کل دفتر خارجہ کو اقوام متحدہ کی جانب سے درخواست موصول ہوئی جس میں افغان سرحد کی بندش کے فیصلے پر نظرثانی کی گزارش کی گئی۔

یہ خبربھی پڑھیں :افغانستان سے دہشتگردوں کا تاجکستان پر ڈرون حملہ،3 چینی ملازمین ہلاک

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ قیادت سے بات کے بعد لازمی خوراک کی اشیاء کی فراہمی کے لیے افغان عوام کو سہولت فراہم کی جائے گی اور توقع ہے کہ اس کی اجازت جلد دی جائے گی۔

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کے تین دورے کر چکے ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ ہمسائے بدلے نہیں جا سکتے۔ انہوں نے افغان حکومت کو واضح پیغام دیا کہ اگر ٹی ٹی پی کے مسئلے کو حل نہیں کیا گیا تو ا ن کے لیے بھی مسائل ہوں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان افغان عبوری حکومت سے کسی چیز کا تقاضا نہیں کر رہا، بلکہ صرف یہ چاہتا ہے کہ افغانستان کی زمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔

یہ خبر بھی پڑھیں :دہشتگردی عالمی مسئلہ، مذاکرات اور شراکت داری ہی امن کا واحد راستہ ہے، اسحاق ڈار

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس مکمل طاقت ہے اور ضرورت پڑنے پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، لیکن اس وقت ایسا نہیں کیا گیا کیونکہ قطر کی درخواست پر سرحدی آپریشن مؤخر کر دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے سرحد بند کرنے کا فیصلہ خود سے نہیں کیا اور ملک میں 40 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین قیام پذیر ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے بھی بات چیت کے لیے فون کیا اور کہا کہ روس، ایران، قطر، ترکی، پاکستان اور افغانستان کو باہمی ملاقات کر کے مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہیے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ یورپی یونین کے حکام کو بتایا گیا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے انہوں نے افغان وزیر خارجہ امیر متقی کے ساتھ ملاقات کر کے پاک افغان عوام کو ہونے والے فیصلوں سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر پاکستان اور ازبکستان نے بھی افغانستان سے متعلق ریل کنکٹیوٹی کے منصوبے پر معاہدہ کیاوزیر خارجہ نے ماسکو کے دورے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر ولادیمیر پیوٹن سمیت تمام ملاقاتیں مثبت اور خوشگوار رہیں، اور یورپی یونین کے ساتھ بھی کھل کر بات چیت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب مسلم اور غیر مسلم ممالک مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کریں گے اور پاکستان تعاون میں سب سے آگے رہے گا تاکہ امت مسلمہ اور عالمی برادری یکجا ہو سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *