پاک بحریہ کی سری لنکا میں طوفان سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی کارروائیاں جاری

پاک بحریہ کی سری لنکا میں طوفان سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی کارروائیاں جاری

سری لنکا میں حالیہ تباہ کن سمندری طوفان اور مسلسل بارشوں کے بعد پاک بحریہ نے فوری طور پر ریسکیو اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس سیف کولمبو کی بندرگاہ پر انٹرنیشنل فلیٹ ریویو 2025 میں شرکت کے لیے موجود تھا کہ اسی دوران طوفان دتواہ نے شدید تباہی پھیلائی،طوفان اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی شدید بارشوں نے سری لنکا کے مختلف علاقوں میں عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا۔

ہنگامی بنیادوں پر پاک بحریہ نے متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کیں اور سری لنکن حکام کو فوری ریلیف سامان فراہم کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس امدادی سامان میں خوراک، خشک راشن، تیار کھانا فرسٹ ایڈ کٹس، ایمرجنسی ادویات اور دیگر ضروری آلات شامل تھے تاکہ متاثرہ افراد اور بے گھر خاندانوں کی فوری ضروریات پوری کی جا سکیں۔

پی این ایس سیف کی یہ بروقت کارروائیاں پاک بحریہ کے بین الاقوامی فرائض کی ادائیگی اور مشکل حالات میں دوست ممالک کے ساتھ یکجہتی کے جذبے کی عملی عکاسی کرتی ہیں۔

یہ خبربھی پڑھیں :بھارت اور سری لنکا میں طوفان فینگل نے تباہی مچادی، 20 افراد ہلاک

حالات کی سنگینی کے پیش نظر پاک بحریہ امدادی سرگرمیوں کو مسلسل جاری رکھے گی اور ضرورت کے مطابق مزید معاونت فراہم کرے گی۔
دوسری جانب، وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے بھی سری لنکا کے سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان اور آرمی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم روانہ کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

پہلی کھیپ میں 100 ٹن امدادی سامان شامل ہوگا جبکہ پاکستان آرمی کی 45 رکنی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بھی سری لنکا روانہ کی جائے گی۔
این ڈی ایم اے نے نور خان ایئر بیس سے سی 130 طیارے کے ذریعے سامان اور ریسکیو ٹیم بھیجنے کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

امدادی سامان میں ریسکیو کشتیاں، واٹر پمپس، لائف جیکٹس، ٹینٹ، کمبل، دودھ، خوراک، ادویات اور فیلڈ اسپتال شامل ہیں تاکہ سیلاب متاثرین کو فوری طبی اور انسانی امداد فراہم کی جا سکے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :سری لنکا میں سیلاب نے تباہی مچادی ، 14 افراد ہلاك

پاکستان نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ سری لنکا کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے امدادی کارروائیاں جاری رکھے گا اور مشکل حالات میں دوستانہ تعلقات اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کا عزم برقرار رکھے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *