شہباز شریف کا لندن میں طبی معائنہ، قیام بڑھا نے کا فیصلہ کرلیا

شہباز شریف کا لندن میں طبی معائنہ، قیام بڑھا نے کا فیصلہ کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف کا لندن میں طبی معائنہ مکمل ہوا ہے اور انہوں نے برطانیہ میں اپنا قیام مزید بڑھا لیا ہے ذرائع کے مطابق وزیراعظم گزشتہ روز نجی دورے پر برطانیہ پہنچے تھے اور لوٹن ایئرپورٹ پر ان کاپرتپاک استقبال ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل اور مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت نے کیا۔

لندن میں وزیراعظم شہباز شریف کے طبی معائنہ کے دوران مختلف صحت کے ٹیسٹ اور چیک اپ کیے گئے تاکہ ان کی موجودہ صحت کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے۔

یہ خبربھی پڑھیں :اعلیٰ ٹیکنالوجی کے ذریعے بھارتی طیارے زمین بوس، ریلوے نظام درہم برہم کیا، شہباز شریف

معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے وزیراعظم کو کچھ دن مزید آرام اور نگرانی کے لیے لندن میں قیام کی تجویز دی، جس پر وزیراعظم نے اپنی مصروفیات میں معمولی تبدیلی کرتے ہوئے قیام میں اضافہ کیا۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف چار روزہ نجی دورہ مکمل کرنے کے بعد اتوار کو پاکستان واپس آنے والے تھے لیکن اب ان کی روانگی پیر کی دوپہر کے لیے شیڈول کی گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

لندن میں قیام کے دوران وزیراعظم اپنی صحت کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ ذاتی امور بھی نمٹا رہے ہیںوزارت اطلاعات کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورے کے دوران صحت کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے اور ان کی واپسی کے شیڈول میں مزید تبدیلی کی صورت میں عوام اور میڈیا کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم کے دورے کا مقصد نجی نوعیت کا ہے اور اس دوران کسی سرکاری یا سیاسی اجلاس میں شرکت کی اطلاع نہیں ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *