لاہور شہر میں ترقی کا نیا دور شروع،ڈویلپمنٹ پلان کے دوسرے فیز کا آغاز

لاہور شہر میں ترقی کا نیا دور شروع،ڈویلپمنٹ پلان کے دوسرے فیز کا آغاز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے اس حوالے سے لاہور میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت خود وزیر اعلیٰ نے کی۔

اجلاس میں شہر کی ترقی کے نئے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور وزیر اعلیٰ کی جانب سے منصوبے کی کامیاب تکمیل کے لیے اہم ہدایات جاری کی گئیں۔
مریم نواز نے اجلاس میں اس بات پر زور دیا کہ لاہور میں ترقی کا نیا دور شروع ہو چکا ہے اور اس میں معیار اور وقت کی پابندی کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ آفس کے مطابق اس منصوبے کے تحت شہر کی 6 ہزار 284 گلیوں کی مکمل اپ گریڈیشن کی جائے گی اس میں واسا کی 486 گلیوں اور لاہور میونسپل کارپوریشن کی 5 ہزار 798 گلیوں کو آئندہ سال جون تک جدید اور شہریوں کے لیے فخر کی علامت بنایا جائے گا۔

یہ خبربھی پڑھیں :پنجاب میں صفائی اور گورننس کے ناقص انتظامات، وزیراعلیٰ مریم نواز برہم، بڑے فیصلوں کا اعلان

اجلاس میں شہر کے ہر محلے کو روشن، آباد اور شہریوں کے لیے باعزت بنانے کے لیے ماہانہ ورک پلان بھی پیش کیا گیا، مریم نواز نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر یا معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ لاہور کے ہر کونے کو ٹوٹ پھوٹ سے آزاد اور رہائشی سہولیات کے معیار کے لحاظ سے بہتر بنایا جائے گا، تاکہ شہری اپنے محلے میں فخر محسوس کریں۔

یہ خبربھی پڑھیں :پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی،شہروں اور دیہات کا امن بحال ہوا ہے،مریم نواز

لاہور ڈویلپمنٹ پلان فیز ٹو کے تحت بنیادی ڈھانچے، سڑکوں، گلیوں اور عوامی سہولیات میں بہتری لائی جائے گی، جس سے شہر کی حالت کے ساتھ ساتھ شہری سہولت بھی بڑھے گی۔

مریم نواز نے اس منصوبے کو شہر کی مجموعی ترقی اور شہریوں کی زندگیوں میں بہتری کے لیے سنگِ میل قرار دیا اور یقین دلایا کہ لاہور کے ہر محلے کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کا کام جلد مکمل ہوگایہ اقدام نہ صرف لاہور کی شہری ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا بلکہ اس منصوبے سے شہریوں کو بہتر زندگی گزارنے کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *