ایف بی آر نے لاہور کے تمام پرائیویٹ اسپتالوں سے ٹیکس ریکارڈ طلب کر لیا

ایف بی آر نے لاہور کے تمام پرائیویٹ اسپتالوں سے ٹیکس ریکارڈ طلب کر لیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے لاہور کے تمام پرائیویٹ اسپتالوں سے ٹیکس ریکارڈ طلب کرلیا۔

ایف بی آر حکام کے مطابق معروف پرائیویٹ اسپتال کا ٹیکس ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا۔ ایف بی آر حکام نے بتایاکہ اسپتال انتظامیہ ٹیکس چھپا رہی ہے، اعدادوشمار درست فراہم نہیں کیے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اسپتال کا اصل ٹیکس 55 کروڑ روپے سالانہ بنتا ہے لیکن اسپتال انتظامیہ سہ ماہی کا 55 لاکھ روپے ٹیکس جمع کروانے پر بضد ہے۔

 حکام کے مطابق معروف اسپتال انتظامیہ ٹیکس چھپا رہی ہے اور درست اعدادوشمار فراہم نہیں کر رہی۔ اسپتال کا اصل سالانہ ٹیکس 55 کروڑ روپے بنتا ہے، جبکہ انتظامیہ سہ ماہی صرف 55 لاکھ روپے جمع کرانے پر اصرار کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان، سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی ، ایف سی ہیڈ کوارٹر پرفتنہ الہندوستان کا بزدلانہ حملہ ناکام، تمام دہشتگرد ہلاک

دوسری جانب ایف بی آر کے مطابق نومبر میں 1 ہزار 34 ارب ہدف کے مقابلے میں ٹیکس وصولی 878 ارب روپے حاصل ہو سکی، نومبر کا ٹیکس وصولی کا شارٹ فال 156 ارب روپے رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر دفاتر آج کھلے رہیں گے، ایک دن میں شارٹ فال میں تقریباً پانچ ارب اروپے کمی متوقع ہے۔

ایف بی آر کے مطابق دسمبر میں ٹیکس وصولی کا ہدف 1406 ارب روپے مقرر ہے، رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ٹیکس وصولی 5083 ارب ہدف کے مقابلے وصولی 4715 ارب روپے رہی۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں مجموعی طور پر 413 ارب روپے شارٹ فال کا سامنا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *