تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری

طلبہ کے لیے خوشخبری ، پنجاب اور بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز 23 دسمبر 2025 سے ہو گا اور چھٹیاں 11 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔

پنجاب میں سرکاری و نجی سکول 12 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے، اس کے ساتھ ہی نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں : اسکولوں کے لیے موسمِ سرما کے نئے اوقاتِ کار کا اعلان

دوسری جانب بلوچستان کی وزارت تعلیم کے مطابق سرد علاقوں میں 16 دسمبر سے اڑھائی ماہ کیلئے سرکاری و نجی سکول بند رہیں گے، یہ شیڈول تمام سرکاری اور نجی سکولوں پر یکساں طور پر لاگو ہو گا۔

تعلیمی حکام کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات کے بعد اسکول اس وقت دوبارہ کھولے جائیں گے جب درجہ حرارت میں مناسب بہتری آ جائے گی، تاکہ طلبہ کے لیے محفوظ اور سازگار تعلیمی ماحول یقینی بنایا جا سکے، شدید سردی کے پیشِ نظر یہ فیصلہ ہر سال کیا جاتا ہے اور والدین سمیت تعلیمی حلقوں کی جانب سے اسے طلبہ کی صحت و سلامتی کے لیے ضروری قرار دیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب  حکومت نے اسکول کے اوقات کار میں تبدیلی بھی کی تھی ، اسکول کے اوقات میں تبدیلی کا مقصد صبح کے وقت ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا اور سموگ کی شدت میں کمی لانا ہے، تاکہ گاڑیوں سے خارج ہونے والے آلودگی کے ذرات میں کمی واقع ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک کے مختلف علاقوں میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

حکومت نے واضح کیا تھا کہ اس ہدایت کی خلاف ورزی کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، خلاف ورزی کی صورت میں اسکولوں پر ایک ہزار سے دس لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *