پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے موسمِ سرما کے نئے اوقاتِ کار کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ محکمۂ تعلیم پنجاب کے مطابق، یہ اوقاتِ کار آج 16 اکتوبر 2025 سے نافذ العمل ہوں گے اور 31 مارچ 2026 تک لاگو رہیں گے۔
لڑکوں کے سنگل شفٹ اسکول کے اوقات کار میں پیر تا جمعرات، صبح 8:45 بجے سے دوپہر 2:45 بجے تک، جمعہ کو کلاسز 12:30 بجے ختم ہوں گی۔
لڑکیوں کے سنگل شفٹ اسکول کے اوقات کار میں پیر تا جمعرات، صبح 8:30 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک، جمعہ کو اسکول 12:15 بجے بند ہوں گے۔
ڈبل شفٹ اسکولوں کے اوقاتِ کار
لڑکوں کے اسکول پہلی شفٹ (پیر تا جمعرات)، صبح 8:45 بجے سے دوپہر 12:45 بجے تک، جمعہ کو پہلی شفٹ 12:30 بجے تک، اسی طرح دوسری شفٹ (پیر تا جمعرات)، دوپہر 1:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک، جمعہ کو دوسری شفٹ 2:00 بجے سے 5:00 بجے تک۔
لڑکیوں کے اسکول کے اوقات کار میں پہلی شفٹ (پیر تا جمعرات)، صبح 8:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک، جمعہ کو پہلی شفٹ 12:15 بجے تک جبکہ دوسری شفٹ (پیر تا جمعرات)، دوپہر 12:45 سے شام 4:45 بجے تک جبکہ جمعہ کو دوسری شفٹ 1:45 بجے سے 4:45 بجے تک جاری رہے گی۔
سرد موسم کو مدِنظر رکھتے ہوئے فیصلہ
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سردیوں کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ اسکول آنے والے بچے موسم کی سختی سے محفوظ رہ سکیں۔ اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان اوقات کی سختی سے پابندی کریں اور والدین کو بھی بروقت آگاہ کریں۔