راولپنڈی میں دفعہ 144نافذ ،نوٹیفکیشن جاری

راولپنڈی میں دفعہ 144نافذ ،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد کے بعد راولپنڈی میں بھی دفعہ 144کا نفاذ کردیا گیا ہے،اسلحے کی نمائش،ڈبل سواری، جلسے جلوسوں پر مکمل پابندی ہوگی،راولپنڈی میں دفعہ 144کا نفاذ تین دن کیلئے کیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ یا اس سے زائد افراد جمع ہونے پر پابندی ہوگی، دفعہ 144کا نفاذ امن  برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا ہے 

انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کسی کی غیر قانونی سرگرمی پر قانون فوری حرکت میں آئے گا۔ڈی سی راولپنڈی کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے یہ اقدام ضروری تھا اور شہریوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ دفعہ 144 کے تحت عوامی مقامات پر اکٹھا ہونے، جلوس نکالنے یا احتجاج کرنے پر مکمل پابندی عائد کی جاتی ہے اس قانون کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال یا ممکنہ تشدد سے بچاؤ کرنا ہوتا ہے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں :3 دن کیلئے پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ کردی گئی

ضلعی انتظامیہ نے مزید کہا کہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر مداخلت کریںگےشہریوں  کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

اس سے قبل ضلعی انتظامیہ کی طرف سے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے ، انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا ہے کسی بھی جلسے جلوس یااحتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دفعہ144کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں جائے گی اور گرفتاریاں بھی ہوں گی وفاقی دارالحکومت میں کسی بھی قسم کے احتجاج، جلسے، یا جلوس کی اجازت نہیں ہوگی۔

 ضلعی انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت شہریوں کی حفاظت اور امن و امان کو یقینی بنایا جائے گا اس قانون کے نفاذ کا مقصد کسی بھی غیر قانونی اجتماع یا احتجاج کے نتیجے میں ممکنہ خطرات کو ختم کرنا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *