امریکہ ایران مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ہو گا،امریکی اخبار کا بڑا دعوی

امریکہ ایران مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ہو گا،امریکی اخبار کا بڑا دعوی

امریکی اخبار وائٹ سٹریٹ جنرل نے رپورٹ کیا ہے کہ اسلام آباد میں امریکا اور ایران مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کا امکان، 14 نکاتی معاہدے پر پیشرفت جاری ہے ۔امریکی اخبار کے مطابق دونوں ممالک کے نمائندے ثالثی کردار ادا کرنے والے فریقین کے ساتھ مل کر ایک 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) تیار کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

مجوزہ مفاہمتی یادداشت ایک ماہ پر مشتمل مذاکراتی فریم ورک پر مبنی ہوگی جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنا اور ممکنہ طور پر تنازع کے خاتمے کی راہ ہموار کرنا ہے۔مذاکرات میں ایران کے جوہری پروگرام، آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرنے اور ایران کے انتہائی افزودہ یورینیم ذخائر کسی تیسرے ملک منتقل کرنے جیسے اہم معاملات زیر بحث آئیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں :امریکہ نے ناکہ بندی ختم کی تو مذاکرات کا اگلا دور اسلام آباد میں ہو گا ، ایرانی سفیر

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  دونوں فریقین مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں سنجیدہ دکھائی دیتے ہیں تاہم بعض اہم معاملات اب بھی حل طلب ہیں۔ خاص طور پر ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کی حد تاحال فریقین کے درمیان اختلاف کا باعث بنی ہوئی ہے اور یہی مسئلہ مذاکرات کی کامیابی میں بڑی رکاوٹ بن سکتا ہے۔

دی وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق اگر ابتدائی مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی تو باہمی رضامندی سے ایک ماہ کی مدت میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے تاکہ تفصیلی معاہدے تک پہنچا جا سکے۔

یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ 11 اپریل کو اسلام آباد میں ہوا تھا جہاں دونوں ممالک کے وفود کے درمیان تقریباً 21 گھنٹے تک طویل بات چیت جاری رہی تھی۔ تاہم اس مرحلے میں کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پا سکا تھا۔ اب ایک بار پھر اسلام آباد میں مذاکرات بحال ہونے کی اطلاعات نے عالمی سفارتی حلقوں میں نئی امیدیں پیدا کر دی ہیں۔

editor

Related Articles