سونا سستا، چاندی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونا سستا، چاندی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں ریکارڈ اضافے کے بعد آج سونا سستا ہوگیا ،جبکہ چاندی کی قیمت پہلی بار ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے اثرات فوری طور پر مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آئے ہیں ،  بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت میں 27 ڈالر کی نمایاں کمی ہوئی، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ہزار 218 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔

عالمی قیمتوں میں اس کمی سے نہ صرف سرمایہ کاروں کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے بلکہ مقامی مارکیٹوں پر بھی اس کے واضح اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سونا آج پھرمہنگا، فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا،  فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے فی تولہ ہو گئی ہے، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 315 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد قیمت کم ہو کر 3 لاکھ 80 ہزار 797 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

حیران کن طور پر جہاں سونا مسلسل سستا ہو رہا ہے، وہیں چاندی کی قیمت میں اضافہ جاری ہے ، مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ چاندی 41 روپے مہنگی ہو گئی، جس کے بعد چاندی کی قیمت پہلی بار بڑھ کر 6 ہزار 4 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے اور چاندی کی قیمتیں سابقہ سطح پر برقرار

ماہرین کے مطابق چاندی کی بڑھتی طلب اور عالمی معاشی غیر یقینی صورتِ حال اس اضافے کی بڑی وجوہات ہیں، تجزیہ کاروں کاکہنا ہے کہ  آنے والے دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ ممکن ہے، جس کا انحصار عالمی معاشی حالات اور امریکی ڈالر کی مضبوطی یا کمزوری پر ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *