ٹویوٹا کی محدود مدت آفر،فور چیونر کی قیمتوں میں تاریخی کمی

ٹویوٹا کی محدود مدت آفر،فور چیونر کی قیمتوں میں تاریخی کمی

ٹویوٹا پاکستان کی 35ویں سالگرہ پر فورچیونر کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کردی گئی ہے، محدود مدت کی خصوصی پیشکش میں ٹویوٹا پاکستان نے ملک میں اپنے  پینتیس سال مکمل ہونے کی خوشی میں فلیگ شپ ایس یو وی فورچیونر کی ایکس فیکٹری قیمتوں میں ریکارڈ کمی کا اعلان کیا ہے ۔

کمپنی کے مطابق یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے اور خریداروں کو غیر معمولی رعایت فراہم کرے گی ٹویوٹا کی مہم ’’ بلٹ ٹو بی ان بیٹ ایبل کے تحت فورچیونر کی مقبول ترین ویریئنٹس کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں :ٹویوٹا کے نئے ماڈل کی رونمائی، فیچرز اور قیمت سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں

فورچیونر جی فورچیونر جی کی قیمت میں 25 لاکھ 4 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 1 کروڑ 24 لاکھ 35 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
اس سے قبل یہ گاڑی 1 کروڑ 49 لاکھ 39 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی تھیفورچیونر وی فورچیونر وی کی قیمت میں 25 لاکھ 74 ہزار روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 1 کروڑ 49 لاکھ 35 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ پہلے یہ گاڑی 1 کروڑ 75 لاکھ 9 ہزار روپے میں دستیاب تھی۔

یہ خبربھی پڑھیں :ٹویوٹا نے اپنی مشہور گاڑی کی قیمت میں یکدم بڑی کمی کردی

فورچیونر جی اور وی کی قیمتوں میں 25 لاکھ روپے سے زائد کمی پاکستانی آٹو مارکیٹ میں ایک نایاب اقدام کے طور پر دیکھی جا رہی ہےیہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک کی آٹو انڈسٹری مہنگائی، مہنگی فنانسنگ اور روپے کی کمزور قدر کے باعث طلب میں شدید کمی کا سامنا کر رہی ہےٹویوٹا کی جانب سے یہ قدم نہ صرف صارفین کو مالی سہولت فراہم کرے گا بلکہ مارکیٹ میں گاڑیوں کی طلب کو بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہونے کی توقع ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *