ٹویوٹا نے اپنی مشہور گاڑی کی قیمت میں یکدم بڑی کمی کردی

ٹویوٹا نے اپنی مشہور گاڑی کی قیمت میں یکدم بڑی کمی کردی

ٹويوٹا سوسائٹی موٹرز نے پاکستان میں کرولا کراس کے تمام ویریئنٹس پر بڑی رعایت کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد صارفین کو زیادہ سے زیادہ 6 لاکھ 14 ہزار روپے تک کی بچت ممکن ہوگی۔ کمپنی کے مطابق یہ اقدام مارکیٹ میں طلب بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔

کرولا کراس ہائبرڈ اور پیٹرول ماڈلز ملک بھر میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے ایس یو وی شمار ہوتے ہیں، جو کارکردگی، فیول اکانومی اور آرام دہ سفر کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

نئی قیمتوں کے مطابق کرولا کراس 1.8 ایل ہائبرڈ ایکس 94 لاکھ 69 ہزار سے کم ہو کر 89 لاکھ 55 ہزار روپے، جبکہ عام ہائبرڈ ویریئنٹ 90 لاکھ 19 ہزار کے بجائے 85 لاکھ 55 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔ اسی طرح 1.8 ایل پیٹرول ایکس ماڈل 85 لاکھ 19 ہزار سے کم ہو کر 79 لاکھ 55 ہزار، اور پیٹرول ویریئنٹ 78 لاکھ 69 ہزار کے بجائے 72 لاکھ 55 ہزار روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیوٹا نے اپنی مشہور گاڑی یارس پر شاندار آفر لگا دی

کرولا کراس میں جدید حفاظتی فیچرز جیسے ایئر بیگز، اے بی ایس، وہیکل اسٹیبلٹی کنٹرول اور ہل اسٹارٹ اسسٹ شامل ہیں، جبکہ گاڑی میں آرام دہ کیبن، پریمیم سیٹیں اور فیملی کے لیے کشادہ ڈگی بھی فراہم کی گئی ہے۔

ٹويوٹا سوسائٹی موٹرز کے مطابق رعایتی قیمتوں پر گاڑیوں کی بکنگ شروع کر دی گئی ہے۔ مزید معلومات کے لیے صارفین 111-786-118 یا 0346-8222393 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Related Articles