ہونڈا 125 خریداروں کیلئے خوشخبری! کمپنی کیجانب سے بڑا اعلان

ہونڈا 125 خریداروں کیلئے خوشخبری! کمپنی کیجانب سے بڑا اعلان

ہونڈا نے پاکستان میں اپنی مشہور موٹر سائیکل CG 125 کے نئے گولڈ ورژن کو جدید ڈیزائن اور جدید فیچرز کے ساتھ متعارف کروا دیا ہے ، اس کی خاص بات گولڈ ماڈل میں سیاہ اور سنہری رنگ کا حسین امتزاج ہے، جو نہ صرف اس بائیک کو پرکشش بناتا ہے بلکہ اسے اسپورٹی اور دلکش انداز بھی دیتا ہے۔

 اس سے قبل کمپنی نے اس بائیک کے ریڈ اور بلیک رنگ کے ماڈلز بھی متعارف کروائے تھے، جو صارفین کے درمیان بہت مقبول ہوئے تھے۔

یہ موٹر سائیکل اپنی مضبوطی، قابل اعتماد کارکردگی اور ایندھن کی بچت کے لیے جانا جاتا ہے ، ہونڈا CG 125 کی خاص بات یہ ہے کہ یہ آسان دیکھ بھال، اسٹرانگ بلڈ اور اسپئیر پارٹس کی آسان دستیابی کے ساتھ صارفین کو بہترین تجربہ فراہم کرتی ہے ، یہی خصوصیات اس بائیک کو پاکستان میں ہر عمر کے موٹر سائیکل سواروں کے لیے ایک مقبول انتخاب بناتی ہیں۔

نئے CG 125 گولڈ ماڈل میں سیلف اسٹارٹ اور کک اسٹارٹ سسٹم شامل ہیں، جو سوار کے لیے بائیک اسٹارٹ کرنا نہایت آسان بناتے ہیں ، اس میں موجود 125cc او ایچ وی ایئر کولڈ 4-اسٹروک انجن پانچ اسپیڈ ٹرانسمیشن کے ساتھ بہترین کارکردگی پیش کرتا ہے، جو شہر میں روزانہ کی سواری کے لیے انتہائی موزوں ہے۔

 ہونڈا نے 2026 ماڈل کے لیے تمام ورژنز میں نئے گرافک ڈیزائن کو متعارف کروایا ہے، جس سے بائیک کا جدید اور اسٹائلش لک مزید بڑھ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 7300 روپے ادا کریں اور ہونڈا سی ڈی70 گھر لے آئیں

ہونڈا CG 125 گولڈ کو میزان بینک کی “اپنی بائیک فنانسنگ” اسکیم کے تحت آسان اقساط میں بھی خریدا جا سکتا ہے، اس دو سالہ پلان میں صارف کو 40 فیصد ایڈوانس کے ساتھ 120,560 روپے جمع کروانے ہوں گے جبکہ ماہانہ قسط 7,870 روپے ہوگی، جو 24 ماہ میں ادا کی جا سکتی ہے۔

دسمبر 2025 میں اس ہونڈا CG 125 گولڈ کی قیمت بلیک اور سرخ رنگ میں 296,900 روپے ہے، جو اسے مختلف رنگ آپشنز کے ساتھ صارفین کے لیے اور بھی پرکشش بناتی ہے،  مجموعی طور پر، ہونڈا CG 125 گولڈ پاکستان میں مضبوط، قابل اعتماد اور جدید موٹر سائیکل کی تعریف میں ایک نیا معیار قائم کر رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *