وزیراعلیٰ مریم نواز نے چھوٹی صنعتوں کے فروغ کا اہم پلان دیا ہے جس کے تحت مختلف اضلاع کو پیداوار، مہارت و ضروریات کے مطابق انڈسٹریل ہب بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی تشکیل دے دی،اس 11 رکنی کمیٹی کی سربراہی سینئروزیر مریم اورنگزیب، سیکرٹری فنانس کمیٹی کے سیکرٹری ہونگے، اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی ڈسٹرکٹ لیول، اکنامک میپنگ سے استعداد کی نشاندہی کریگی۔
کمیٹی اضلاع میں انڈسٹری کلسٹر بنانے کیلئے سیکٹرز کی ترجیحات کا تعین کرے گی، کمیٹی قلیل المدتی اور وسیع المدتی ٹائم لائنز کے ساتھ قابل عمل اشاریے بھی مرتب کرے گی۔
کمیٹی پرائیویٹ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعدسیکٹر وائز قابل عمل پلان تیار کریگی،کمیٹی سکل ڈویلپمنٹ پروگرام سے ضروریات کے مطابق ہیومن ریسورس پر توجہ دیگی۔
علاوہ ازیں کمیٹی مقامی طور پر تیارکردہ ویلیو ایڈڈ پروڈکٹ کو گلوبل ویلیوچین کیساتھ منسلک کرے گی ، اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی اکنامک گروتھ کے لئے پائیدار ایکو سسٹم کی تشکیل پر بھی کام ہوگا۔
ساہیوال میں ڈیری پروڈکٹ، لاہور آئی ٹی سافٹ ویئر، گارمنٹ سٹی، میٹ اور لیدر شامل ہے، فیصل آباد میں ٹیکنیکل ٹیکسٹائل، فرنیچر سٹی، ڈیری پراسیسنگ شامل ہے، گوجرانوالہ میں سرجیکل،سپورٹس، گجرات میں فین، رائس ایکسپورٹ اور اپلائنسز کی تجویز پیش کی گئی۔