یوٹیوب میں ایک نئے دلچسپ فیچر کا اضافہ

یوٹیوب میں ایک نئے دلچسپ فیچر کا اضافہ

یوٹیوب نے حال ہی میں ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرایا ہے جس کا مقصد صارفین کو سال بھر میں اُن کی ویڈیو دیکھنے کی عادات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرنا ہے۔

 اس فیچر کو یوٹیوب ری کیپس کا نام دیا گیا ہے، اور یہ پہلے سے موجود سوشل میڈیا اسٹوری فارمیٹس سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔ اس میں صارفین کے لیے 12 مختلف کارڈز رکھے گئے ہیں جن پر کلک کرکے وہ پورے سال کے دوران دیکھی جانے والی ویڈیوز، موضوعات، موسیقی، اور پسندیدہ چینلز سے متعلق معلومات دیکھ سکتے ہیں۔

یہ فیچر یوٹیوب کی موبائل ایپ میں دستیاب ہے،  اسے دیکھنے کے لیے سب سے پہلے ایپ اوپن کریں اور نیچے موجود “یو” (You) ٹیب پر جائیں۔ اگر آپ کا ری کیپ تیار ہو چکا ہے تو آپ کے اسکرین کے بالکل اوپر ری کیپ بینر نمایاں ہو گا۔ اس پر کلک کرکے آپ اپنی سالانہ ویڈیو تاریخ کو جدید اور دلچسپ انداز میں دیکھ سکتے ہیں۔

مزید یہ کہ یوٹیوب نے صارفین کے لیے ایک ویب لنک بھی فراہم کیا ہے،  آپ لنک  پر جا کر بھی اپنا ری کیپ دیکھ سکتے ہیں، مگر شرط یہ ہے کہ کمپنی نے آپ کے اکاؤنٹ کا ری کیپ پہلے ہی تیار کر لیا ہو،  بعض صارفین کو یہ فیچر نظر نہ آنے کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ اُن کے ڈیٹا کی بنیاد پر ابھی ری کیپ تخلیق نہیں ہوا۔

میوزک کے شوقین افراد کے لیے بھی ایک خاص سہولت شامل کی گئی ہے، اگر آپ نے سال بھر میں کم از کم 10 گھنٹے یوٹیوب پر موسیقی سنی ہے تو آپ کے ری کیپ میں خصوصی میوزک سمریز بھی شامل ہوں گی، جو بتائیں گی کہ آپ نے کون سے گانے یا آرٹسٹس زیادہ سنے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یوٹیوب ری کیپس ہر خطے میں دستیاب نہیں ہوگا، کچھ ممالک کے صارفین اس نئے فیچر سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے،  اسی طرح یہ فیچر بچوں کے اکاؤنٹس کے لیے بھی فعال نہیں ہے، یعنی والدین کے زیرِ نگرانی چلنے والے اکاؤنٹس پر ری کیپ ظاہر نہیں ہوگا۔

مجموعی طور پر یہ فیچر صارفین کو اپنی ویڈیو دیکھنے کی ترجیحات اور سالانہ سرگرمیوں کا ایک دلچسپ، منظم اور بصری جائزہ فراہم کرتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *