کرغزستان کے صدر پاکستان پہنچ گئے،پرتپاک استقبال ،21توپوں کی سلامی

کرغزستان کے صدر پاکستان پہنچ گئے،پرتپاک استقبال ،21توپوں کی سلامی

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی دعوت پر کرغیز ریپبلک کے صدر سادر نورگوزوویچ ژاپاروف 03 تا 04 دسمبر 2025 پاکستان کے 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئےہیں۔ یہ ان کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا، جسے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے سفارتی روابط کی بحالی اور شراکت داری کے نئے دور کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔

ایئر پورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور اکیس توپوں کی سلامی دی گئی،صدر اور وزیر اعظم نے خود ایئر پورٹ پہنچ کر مغزز مہمان کا استقبال کیا ،وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی دعوت پر کرغیز ریپبلک کے صدر سادر نورگوزوویچ ژاپاروف  اسلام آباد پہنچے ہیں۔ یہ ان کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا، جسے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے سفارتی روابط کی بحالی اور شراکت داری کے نئے دور کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔

کرغیز صدر سادر نورگوزوویچ ژاپاروف پاکستان کرغیزستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے، جہاں دونوں ممالک کے تاجروں، سرمایہ کاروں اور کاروباری انجمنوں کے درمیان باہمی سرمایہ کاری اور کاروباری اشتراک کے نئے مواقع پر بات چیت ہو گی۔ توقع ہے کہ مختلف اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق دونوں ممالک اس دورے میں علاقائی امن و استحکام، شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے فریم ورک اور وسطی و جنوبی ایشیا کے درمیان تجارت و ٹرانزٹ کے نئے راستوں پر بھی گفتگو کریں گے۔ پاکستان کا ماننا ہے کہ کرغیزستان کے ساتھ تعاون خطے میں رابطہ کاری، تجارت اور توانائی کے منصوبوں کو مستحکم بنیاد فراہم کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ کرغیزستان کی جانب سے آخری صدارتی دورہ جنوری 2005 میں ہوا تھا، جس کے بعد یہ اعلیٰ سطح کا رابطہ ایک طویل وقفے کے بعد بحال ہو رہا ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں کی عکاسی کرتا ہے، جو خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ وژن سے جڑے ہوئے ہیں۔

توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس اہم دورے سے پاکستان اور کرغیز ریپبلک کے تعلقات کو نئی توانائی ملے گی اور دوطرفہ و علاقائی سطح پر تعاون کے نئے باب کھلیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *