اسمارٹ فون کی بیٹری جلد ختم ہونے کی شکایات آج کل بہت عام ہیں اور زیادہ تر صورتوں میں اس کی وجہ وہ ایپس ہوتی ہیں جو پسِ منظر میں خاموشی سے چلتی رہتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ جاننا کہ کون سی ایپس بیٹری سب سے زیادہ استعمال کر رہی ہیں، ڈیوائس کی کارکردگی بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
اینڈرائیڈ فون صارفین کے لیے ہدایت ہے کہ سیٹنگز میں جائیں، بیٹری کے آپشن کو کھولیں اور بیٹری یوز ایج میں دیکھیں کہ کون سی ایپس سب سے زیادہ بیٹری استعمال کر رہی ہیں، اسی طرح آئی فون میں بھی سیٹنگز کے بیٹری سیکشن میں ہر ایپ کی استعمال شدہ بیٹری واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔
عام طور پر فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک، اسنیپ چیٹ، گوگل میپس اور یوٹیوب وہ ایپس ہیں جو بیٹری زیادہ ختم کرتی ہیں کیونکہ یہ ایپس مسلسل اپ ڈیٹ ہوتی رہتی ہیں اور پسِ منظر میں انٹرنیٹ کے ساتھ متحرک رہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی فون 17 پرو میکس کی تفصیلات سامنے آگئیں، کیمرہ، چپ سیٹ، بیٹری اور ڈیزائن میں بڑی تبدیلیاں

