آسٹریلیا کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے پاکستان کے لیجنڈ بولر وسیم اکرم سے متعلق حیران کن بیان دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق برسبین میں شروع ہونے والے ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز مچل اسٹارک نے انگلینڈ کے چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جس کے بعد ان کی مجموعی وکٹوں کی تعداد 418 ہوگئی جو کہ وسیم اکرم سے چار زیادہ ہے۔
اس متعلق گفتگو کرتے ہوئے مچل اسٹار کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم ان سے ابھی بھی بہت بہتر بولر ہیں۔ جہاں تک ان (اسٹارک) کا خیال ہے وہ (وسیم اکرم) لیفٹ آرم فاسٹ بولرز کے سب سے بلند مقام پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے متعلق ایسی باتیں ہونا اچھا ہے لیکن وہ بس جلدی جلدی وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کرت ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹ ٹیم کا مسلسل 20 انٹرنیشنل میچزمیں ٹاس ہار نے کا بد ترین ریکارڈ

