خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں، 9 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں، 9 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں میں 9 بھارتی حمایت یافتہ خوارجی دہشتگرد جہنم واصل کر دیئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں  7 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارجی جہنم واصل ،  ہلاک خوارج سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : بنوں اور لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 3اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مارے گئے خوارج فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے ،  علاقے میں دیگر بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خوارج کے خاتمے کے لئے سرچ اور کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وژن عزمِ استحکام کے تحت فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردی کے خلاف مہم پوری جاری رہے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *