پاکستان علماء کونسل کے زیراہتمام چھٹی بین الاقوامی پیغامِ اسلام کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس کے اعلامیے میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو “قائدینِ امن” قرار دیا گیا ہے۔
کانفرنس میں معرکۂ حق کی کامیابی پر مسلح افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور حکومت و افواجِ پاکستان کی مکمل تائید کا اعلان بھی کیا گیا۔ شرکا نے اس موقع پر ملکی سلامتی کے لیے پاک افواج کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے اعلامیہ پڑھ کر سنایا اور کہا کہ یہ کانفرنس معرکۂ حق میں کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے شکرانے کے طور پر منعقد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام ملک کی سلامتی کے لیے افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :معرکہ حق کی سالگرہ ، مظفر آباد میں شاندار تقریب،فضا پاکستان زندباہ ، پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

