کلات میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 12 فتنہ الہندوستان دہشتگرد ہلاک

کلات میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 12 فتنہ الہندوستان دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے 06 دسمبر 2025 کو بلوچستان کے ضلع کلات میں ’انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن‘ کیا ہے جس میں فتنہ الہندوستان کے 12 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ کارروائی اس اطلاع پر کی گئی کہ علاقے میں ’فتنہ الہندوسان‘ نامی بھارت نواز نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں، 9 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

آپریشن کے دوران فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد 12 بھارت نواز دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق موقع سے ’اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد‘ بھی برآمد کیا گیا۔ حکام کے مطابق ہلاک افراد علاقے میں کئی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔

علاقے کی کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری

آپریشن کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے اردگرد کے علاقوں میں ’سینیٹائزیشن اور کلیئرنس آپریشن‘ شروع کر دیا تاکہ کسی بھی دیگر بھارت نواز دہشتگرد کی موجودگی کا خاتمہ کیا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ عمل اس بات کو یقینی بنانے کے لیے معمول کا حصہ ہے کہ کوئی گروہ دوبارہ منظم نہ ہو سکے۔

’عزمِ استحکام‘ مہم کا حصہ

یہ کارروائی پاکستان کی جاری ’انسدادِ دہشت گردی‘ مہم ’عزمِ استحکام‘ کے تحت کی گئی، جسے ’نیشنل ایکشن پلان‘ پر وفاقی ایپکس کمیٹی نے منظوری دی تھی۔ اس مہم کا مقصد ملک میں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کا خاتمہ اور داخلی سلامتی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

مزید پڑھیں:بلوچستان، سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی ، ایف سی ہیڈ کوارٹر پرفتنہ الہندوستان کا بزدلانہ حملہ ناکام، تمام دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی اداروں نے کہا کہ دہشتگردی، تخریب کاری اور بیرونی معاونت سے چلنے والے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں ’مکمل رفتار‘ سے جاری رہیں گی جب تک ملک سے اس خطرے کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *