اگر آپ خود کو امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک اور فالج سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو چند غذاؤں کا استعمال عادت بنالیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ بات برطانیہ کے کنگز کالج لندن کی ایک تحقیق میں سامنے آئی جو افراد پولی فینول سے بھرپور غذائیں اور مشروبات جیسے چائے، کافی، بیریز، گریاں، سالم اناج اور زیتون کے تیل کا استعمال کرتے ہیں، ان کی دل کی صحت وقت کے ساتھ بہتر ہوتی ہے۔ ۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ جو افراد پولی فینولز سے بھرپور غذاؤں کا زیادہ اسعمال کرتےہیں، ان میں امراض قلب کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں کم ہوتا ہے۔ پولی فینولز ایسے نباتاتی مرکبات موجود ہیں جو دل، دماغ اور معدے کی صحت کے لیے مفید مانے جاتے ہیں۔
اس تحقیق میں 31 سو سے زائد بالغ افراد کو شامل کیا گیا اور ان کی صحت کا جائزہ 10 سال سے زائد عرصے تک لیا گیا۔ اس عرصے میں ان کے پیشاب کے نمونوں کے ذریعے دیکھا گیا کہ جسم پولی فینولز کو کیسے پراسیس کرتا ہے۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ پولی فینولز سے بھرپور غذاؤں کا استعمال کرنے والے افراد میں بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے جس سے امراض قلب کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔
ایک فرد دماغی طور پر بالغ کب ہوتا ہے؟ عمر جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے تحقیق کے دوران دیکھا گیا تھا کہ یہ افراد پولی فینولز سے بھرپور کن غذاؤں کا استعمال کرتے ہیں۔ نتائج میں دریافت کیا گیا کہ چائے، کافی، بیریز، زیتون کا تیل، گریاں اور سالم اناج وغیرہ کا استعمال دل کی صحت کے لیے زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔
محققین کے مطابق یہ پولی فینولز مجموعی غذائی عادات دل کی صحت کے لیے زیادہ اہم ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ طویل المعیاد بنیادوں پر پولی فینولز سے بھرپور غذاؤں کا استعمال امراض قلب کا خطرہ کم کر دیتا ہے۔
آپ کی وہ عام عادت جو ذیابیطس جیسے دائمی مرض کا شکار بنا دیتی ہے انہوں نے کہا کہ درحقیقت چائے، کافی، گریاں یا بیریز جیسی غذاؤں کا معمولی مقدار میں استعمال بھی عمر میں اضافے کے ساتھ دل کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ نباتاتی مرکبات متعدد غذاؤں میں موجود ہوتے ہیں اور ان کا استعمال بیشتر افراد کے لیے آسان ہوتا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج جرنل بی ایم سی میڈیسن میں شائع ہوئے۔
واضح رہے کہ امراض قلب سے ہر سال دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات ہوتی ہیں اور عمر میں اضافے سے ان سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔