آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی نئی قسط منظور ہونےکا امکان

آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی نئی قسط منظور ہونےکا امکان

پاکستان کو ایک ارب 20کروڑ ڈالر امداد کی نئی قسط کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف انتظامی بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔

پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت کے تحت ایک ارب ڈالر اور قدرتی آفات سے بچنے کی صلاحیت اور پائیدار ترقی کے لیے 20کروڑ ڈالر کی رقم دینے پر اجلاس میں غور ہوگا۔

آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ بورڈ اجلاس سے پہلے پاکستان کرپشن اور گورننس کے تجزیے سے متعلق آئی ایم ایف رپورٹ جاری کرے جس کے بعد پاکستان یہ رپورٹ جاری کر چکا ہے۔

مذاکرات میں پاکستان کی مالی کارکردگی، مالیاتی پالیسی، اصلاحات اور موسمیاتی اقدامات کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں: بھارت عالمی سطح پر سیکیورٹی خطرہ بن گیا، سکھ کمیونٹی کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط

آئی ایم ایف اسٹاف مشن پاکستان کی معاشی پیش رفت پر اطمینان ظاہر کر چکا ہے۔ آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں اسٹیٹ بینک کی سخت مالیاتی پالیسی کو سراہا ہے اور سفارش کی ہے کہ یہ سخت مالیاتی پالیسی آگے بھی جاری رکھی جائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *