کراچی میں نیشنل گیمز کے مقابلے جاری، شوٹنگ میں پاکستان آرمی کی بالادستی برقرار

کراچی میں نیشنل گیمز کے مقابلے جاری، شوٹنگ میں پاکستان آرمی کی بالادستی برقرار

35 ویں نیشنل گیمز کراچی میں ایتھلیٹس کے درمیان میڈلز کے حصول کے کشمکش جاری ہے، سندھ نے گرلز نیٹ بال کا ٹائٹل جیت کر پہلا گولڈ میڈل حاصل کرلیا، خیبرپختونخوا نے بھی سیلنگ کا گولڈ میڈل جیت لیا جبکہ فینسنگ میں ایچ ای سی کو گولڈ میڈل ملا، شوٹنگ میں پاکستان آرمی کی بالادستی برقرار ہے۔

35 ویں نیشنل گیمز کیلئے کراچی میں کھلاڑیوں کے درمیان خود کو بہتر ثابت کرنے کی کشمش جاری ہے۔اتوار کو بھی مختلف کھیلوں میں کھلاڑی اپنی صلاحتیوں کا مظاہرہ کرتے دکھائی دیے اور میڈلز اپنے نام کیے۔

شوٹنگ کے مقابلوں میں آرمی نے مزید تین گولڈ میڈلز جیتے، نیوی نے بھی تین گولڈ جیتے۔ خواتین کی 10 میٹر ائیرپسٹل میں نیوی کی رابعہ کبیر نے گولڈ حاصل کیا، ٹیم ایونٹ کا گولڈ بھی نیوی کے نام رہا۔ مردوں کی 20 میٹر ریپڈ فائر میں آرمی کے شبیر کو گولڈ میڈل ملا، نیو کے جی ایم بشیر نے سلور حاصل کیا، ٹیم ایونٹ کا گولڈ نیوی نے جیتا۔

اسکیٹ اولمپک میں آرمی کے انعام ہارون نے گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ اسکا ٹیم ایونٹ بھی آرمی کے نام رہا۔ سیلنگ میں حجاب اجمل نے خیبر پختونخوا کو آئی ایل سی اے 6 کلاس میں گولڈ میڈل دلوایا۔ سیلنگ کے دیگر ایونٹس میں اوپٹمسٹ اوپن میں ائیرفورس کے محمد سلیمان، اوپٹمسٹ گرلز میں ائیرفورس کی تحسین قاضی، اوپٹمسٹ ٹیم میں ائیرفورس، آئل سی اے 4 اوپن کلاس میں ائیرفورس کے جوشوا جبکہ 470 جونیئر میں نیوی نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

مزید پڑھیں: ایشیز سیریز: مچل اسٹارک کا وسیم اکرم سے متعلق حیران کن بیا! 

سندھ نے نیٹ بال کے ایونٹ میں اپنا پہلا گولڈ میڈل جیتا، گرلز نیٹ بال کے فائنل میں سندھ نے واپڈا کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا جبکہ آرمی نے نیوی کو شکست دے کر مینز نیٹ بال کا گولڈ میڈل جیتا۔

جوڈو میں مردوں کے 50 کلو کیٹیگری میں آرمی کے محمد سلیم ، 55 کے جی میں کے پی کے سید فیصل شاہ،110 کے جی کیٹیگری میں اولمپئن شاہ حسین شاہ نے گولڈ میڈل جیتا۔

فینسگ ایونٹ اسٹائل کے مینز انفرادی مقابلوں میں ایچ ای سی کے عبدالمصور نے گولڈ میڈل جیت لیا،یہ نیشنل گیمز میں ہائر ایجوکمیشن کا پہلا گولڈ میڈل ہے، دوسری جانب نیشنل گیمز میں رگبی ، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلوں کا بھی آغاز ہوگیا۔ ٹیبل ٹینس مینز اور ویمنز کے ٹیم ایونٹ ہوئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *