آسٹریلوی بیٹرز نے انگلینڈ کیخلاف ایشز میں منفرد ریکارڈ قائم کردیا

آسٹریلوی بیٹرز نے انگلینڈ کیخلاف ایشز میں منفرد ریکارڈ قائم کردیا

آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف جاری ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں ایک ایسا بیٹنگ ریکارڈ قائم کیا جس کی مثال روایتی حریفانہ تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ملتی۔

برسبین کے میدان میں ہونے والے اس میچ میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 334 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا اوپنرز جلد آؤٹ ہونے کے باوجود تجربہ کار جو روٹ نے شاندار سنچری کے ذریعے ٹیم کو مستحکم بنیاد فراہم کی، جس کی بدولت مہمان ٹیم قابلِ ذکر اسکور تک پہنچی۔

آسٹریلیا نے جواب میں نہ صرف اعتماد کے ساتھ بیٹنگ کی بلکہ ایک تاریخی کارنامہ بھی انجام دیا میزبان ٹیم نے مجموعی طور پر 511 رنزبنائے اور یوں پہلی اننگز میں 177 رنز کی نمایاں برتری حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں :ایشزکا پرتھ میں آغاز،انگلینڈ 172 رنز پر ڈھیر، مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ

حیرت انگیز طور پر اس اننگز میں آسٹریلیا کے تمام 11 بیٹرز نے ڈبل فگرز کراس کیا کوئی بھی کھلاڑی صفر یا ایک ہندسے میں آؤٹ نہیں ہوا۔ یہ
کارنامہ ایشز کی پوری تاریخ میں کبھی دیکھنے میں نہیں آیا تھا جبکہ انگلینڈ کے بولرز کے لیے بھی یہ صورتحال یکسر غیر متوقع ثابت ہوئی۔

اگرچہ آسٹریلیا نے ماضی میں دو مرتبہ یعنی 1948 میں بھارت کے خلاف اور 1992 میں سری لنکا کے خلاف یہی کارنامہ انجام دیا تھا، لیکن ایشز میں ایسا پہلی بار ہوا ہے۔ 1882 سے لے کر آج تک دونوں ٹیموں کے درمیان بے شمار دلچسپ اور تاریخی میچز کھیلے گئے، مگر آسٹریلوی بیٹنگ کی ایسی جامع کارکردگی پہلے کبھی سامنے نہیں آئی تھی۔

میچ کی موجودہ صورتِ حال کے مطابق انگلینڈ نے دوسری اننگز میں کھیل کے تیسرے دن کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے ہیں۔ مہمان ٹیم کو ابھی بھی 43 رنز کے خسارے کا سامنا ہے، جبکہ آسٹریلوی بولرز تاحال صورتحال پر حاوی دکھائی دیتے ہیں۔

editor

Related Articles