دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے ورثا کیلئے حکومت کا اہم فیصلہ

دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے ورثا کیلئے حکومت کا اہم فیصلہ

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کے لیے ایک بڑا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

 حکومت نے دورانِ سروس وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے ورثاء کو دی جانے والی اسپیشل فیملی پنشن میں ایک نئی، مالی طور پر نہایت فائدہ مند سہولت شامل کی ہے، جس سے ہزاروں متاثرہ خاندانوں کو خاطر خواہ فائدہ پہنچے گا۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق اب وہ 25 فیصد کمیوٹڈ پنشن، جو پہلے یکمشت رقم کی صورت میں ادا کی جاتی تھی اور بعد میں مستقل پنشن کا حصہ نہیں بنتی تھی، اب مقررہ مدت پوری ہونے پر اہل خاندان کو مکمل طور پر واپس مل سکے گی۔

 فنانس ڈویژن کے تازہ ترین آفس میمورنڈم میں بتایا گیا ہے کہ اولین حقدار جو عموماً بیوہ یا قریبی عزیز ہوتا ہےکو یہ حق حاصل ہوگا کہ کمیوٹیشن کی مقررہ مدت پوری ہونے پر اس کا یہ 25 فیصد حصہ دوبارہ بحال کر دیا جائے،  اس طرح فیملی پنشن میں واضح اضافہ ہو جائے گا، جو مہنگائی کے موجودہ دور میں کسی ریلیف سے کم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں اور پنشن سے متعلق خوشخبری

مزید وضاحت کرتے ہوئے دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی وجہ سے پہلا حقدار نااہل قرار پا جائے، انتقال کر جائے یا اس کا قانونی حق ختم ہو جائے، تو بعد میں آنے والے اہل ورثاء کو بھی اس سہولت سے محروم نہیں کیا جائے گا۔

ایسے تمام جائز ورثاء کو 50 فیصد کمیوٹڈ پنشن بحال کر کے ادا کی جائے گی، جس سے اُن خاندانوں کو اضافی مالی سہارا فراہم ہوگا جو کفالت کے لیے اس پنشن پر انحصار کرتے ہیں۔

حکومت کے اس فیصلے کو ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور فلاحی اقدامات کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ پالیسی ان خاندانوں کی معاشی مشکلات کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی جنہیں کفیل کے اچانک انتقال کے بعد مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *