نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے دھند کے موسم کے لیے خصوصی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ قومی شاہراہوں پر ڈرائیورز کی حدِ نگاہ میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے، جس کے باعث حادثات کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔
،تفصیلاات کے مطابق موٹر وے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دھند کے موسم میں صبح 10 بجے سے رات 8 بجے کے درمیان سفر مکمل کریں اور حتی الامکان رات کے سفر سے گریز کریں ، تاکہ موٹروے کی ممکنہ بندش کی صورت میں پیش آنے والی مشکلات سے بچا جا سکے۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید دھند پڑنے کے پیشِ نظر مسافروں کیلئے تفصیلی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے سے قومی شاہراہوں اور موٹروے پر حادثات کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: شدید دھند کے باعث لاہور، پشاور موٹر ویز کے اہم حصے بند، شہریوں کے لیے اہم انتباہ جاری

