ایل پی جی کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی، نوٹیفکیشن جاری

ایل پی جی کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی، نوٹیفکیشن جاری

نئے مالی سال کے آغاز پر عوام کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے کیونکہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 67 روپے 33 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 241 روپے 43 پیسے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں کمی کے بعد 11.8 کلوگرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 794 روپے 5 پیسے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 ہزار 848 روپے 91 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بیرون ملک سے گاڑیاں منگوانے کا نیا ریکارڈ بن گیا ، وجہ بھی سامنے آ گئی

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا اور یہ قیمتیں پورے ماہ جولائی کے لیے مؤثر رہیں گی۔

Related Articles