برطانوی ریسرچ اینڈ کمیونیکیشن فرم پلے بک نے معرکۂ حق سے متعلق اپنی تحقیقاتی رپورٹ جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے اس معرکے میں عسکری اور سفارتی دونوں محاذوں پر برتری حاصل کی۔
رپورٹ کے مطابق معرکۂ حق کے دوران پاکستان نے عسکری میدان میں مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جبکہ رافیل طیاروں سمیت متعدد بھارتی جنگی طیارے تباہ ہوئے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی اور فرانسیسی انٹیلیجنس حکام نے بھی بھارت کو ہونے والے بھاری نقصانات کی توثیق کی ہے۔
تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور دفاعی اتاشی بھی معرکۂ حق کے دوران بھارتی نقصانات کا اعتراف کر چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق معرکۂ حق کے بعد امریکا سمیت دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کے سفارتی تعلقات کے فروغ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کلیدی کردار ادا کیا، جس سے پاکستان کی سفارتی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی۔
برطانوی ریسرچ فرم نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ سیٹلائٹ تصاویر اور دیگر دستیاب شواہد اس مؤقف کی تائید کرتے ہیں کہ پاکستان کا کوئی جنگی طیارہ تباہ نہیں ہوا، جبکہ محدود وسائل کے باوجود پاکستان نے عسکری میدان میں واضح برتری حاصل کی۔
رپورٹ میں پیش کیے گئے نتائج اور دعوے برطانوی ریسرچ اینڈ کمیونیکیشن فرم پلے بک کی تحقیق پر مبنی ہیں۔