ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کی تیاریاں، آئی سی سی کا ممبر ٹیموں سے متعلق اہم فیصلہ

ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کی تیاریاں، آئی سی سی کا ممبر ٹیموں سے متعلق اہم فیصلہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 ورلڈکپ 2026 سے قبل تمام فل ممبر ٹیموں کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔ عالمی ایونٹ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، تاہم آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈکپ سے پہلے کسی بھی فل ممبر ٹیم کی مزید کوئی بین الاقوامی سیریز شیڈول نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر ’اوور 40 ٹی 20 ورلڈ کپ‘ جیت لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ سے قبل مجموعی طور پر ’6 ٹی20 میچز‘ کھیلے گی۔ جنوری میں پاکستان کے 3 میچز سری لنکا میں ہوں گے جبکہ 3 میچز ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ہیں۔

دوسری جانب افغانستان، بنگلہ دیش، آئرلینڈ اور زمبابوے ورلڈکپ سے قبل کوئی میچ نہیں کھیلیں گے۔ آسٹریلیا کو صرف پاکستان کے خلاف 3 ٹی20 میچز ملیں گے جبکہ انگلینڈ جنوری میں سری لنکا کے خلاف 3 میچوں کی سیریز کھیلے گا۔

مزید پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں کن ممالک کی ٹیمیں کھیلیں گی ؟ فہرست سامنے آگئی

بھارتی ٹیم اس دوران ہوم گراؤنڈ پر 5 ٹی20 میچز کی سیریز کھیل رہی ہے، جبکہ دسمبر اور جنوری کے دوران سب سے زیادہ ’10 ٹی20 میچز‘ بھارت کو دستیاب ہوں گے، جو ورلڈکپ تیاریوں کے لیے اہم سمجھے جا رہے ہیں۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم کو 8 ٹی 20 میچز ملے ہیں، جب کہ سری لنکن ٹیم میزبان ہونے کے ناتے اپنے ہوم گراؤنڈ پر 6 میچز کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ورلڈکپ سے پہلے 5 میچز کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں:انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ ، بھارت نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

آسٹریلیا، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کو یکساں طور پر ’3، 3 ٹی 20 میچز‘ میسر ہیں، جس کے بعد تمام ٹیمیں براہ راست ٹی 20 ورلڈکپ میں اپنی کمپین کا آغاز کریں گی۔ آئی سی سی کے اس اعلان کے بعد محدود میچز کے باعث ورلڈکپ میں ٹیموں کی فارم اور کمبی نیشن کا امتحان مزید سخت ہو جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *