پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق جن کھلاڑیوں کو این او سی جاری کیا گیا ہے ان میں محمد نواز، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، فہیم اشرف، حسین طلعت، خواجہ نافع اور احسان اللہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بیٹر حیدرعلی گزشتہ کئی ماہ سے کسی بھی مقابلے میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ حیدر علی ستمبر میں مانچسٹر میں ایک جھوٹے ریپ کیس کے الزام سے بری ہوئے تھے۔ حیدرعلی پاکستان شاہینز کے ہمراہ انگلینڈ کے دورے پر موجود تھے جب ایک برطانوی نژاد پاکستانی خاتون نے ان کے خلاف مانچسٹرپولیس میں ریپ کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
الزام سامنے آنے کے بعد پی سی بی نے حیدرعلی کی معطلی کا اعلان کیا تھا اور تحقیقات مکمل ہونے تک انہیں کرکٹ سے دور رکھا گیا تھا۔ اب جب وہ اس مقدمے سے بری ہو گئے ہیں تو بورڈ نے ان کی معطلی ختم کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ بی پی ایل سمیت کسی بھی ملکی یا غیر ملکی مقابلے میں شرکت کے اہل ہیں۔
اس طرح ایک طویل عرصہ کرکٹ سے دور رہنے کے بعد حیدر علی کو دوبارہ قومی اور بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے جسے کرکٹ حلقوں میں سراہا جا رہا ہے۔ کرکٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے فیصلے سے نوجوان بیٹر کی کیریئر بحالی کی راہ ہموار ہو گئی ہے،