شمالی وزیرستان کے گاؤں عیسوڑی میں پرانا بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ، 2 معصوم بچے شہید، 8 زخمی

شمالی وزیرستان کے گاؤں عیسوڑی میں پرانا بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ، 2 معصوم بچے شہید، 8 زخمی

شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی کے گاؤں عیسوڑی میں خوارج کے دہشت گردانہ عزائم ایک بار پھر معصوم جانیں نگل گئے۔ علاقے میں خوارج کی جانب سے چھوڑے گئے پرانے بارودی مواد کے پھٹنے سے مدرسے میں افسوسناک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 معصوم بچے شہید اور 8 بچے زخمی ہوگئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچے خوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد سے کھیل رہے تھے، جس کے باعث اچانک دھماکہ ہوگیا۔

دھماکے کے بعد مقامی طبی اداروں کو فوری طور پر الرٹ کیا گیا اور ہنگامی صورتحال میں زخمی بچوں کا علاج جاری ہے۔ حکام کے مطابق واقعہ اس بات کی سنگین یاد دہانی ہے کہ خوارج کی جانب سے چھوڑا گیا بارودی مواد آج بھی عام شہریوں خصوصاً بچوں کے لیے شدید خطرہ بنا ہوا ہے۔

وار آن ٹیرر کے دوران خوارج نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشت پھیلانے اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے بڑے پیمانے پر بارودی سرنگیں اور دھماکا خیز مواد بچھایا تھا۔ ماضی میں بھی عیسوڑی کے نواحی پہاڑ خوارج کے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے کمین گاہ کے طور پر استعمال ہوتے رہے ہیں۔

اس سے قبل بھی باجوڑ، لکی مروت اور کئی دیگر علاقوں میں ایسے افسوسناک حادثات پیش آچکے ہیں۔ ماضی کے یہ واقعات ثابت کرتے ہیں کہ خوارج کی شرپسندی سے نہ عورتیں محفوظ رہیں اور نہ ہی معصوم بچے۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکہ ، 17 افراد جاں بحق

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا کے کُل 114 مربع کلومیٹر علاقے میں بارودی مواد اور سرنگوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔ پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور انتھک کوششوں کے نتیجے میں اب تک 82 مربع کلومیٹر علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کیا جاچکا ہے، جبکہ باقی ماندہ علاقوں کی ڈی مائننگ پر دن رات کام جاری ہے۔

پاک فوج کی جانب سے علاقوں کو بارودی مائیننگ سے پاک کرنے کا مقصد عوام کو حادثات سے محفوظ رکھنا ہے۔ حکام کے مطابق فتنۂ خوارج کے سفاک اور دہشت گردانہ عزائم خصوصاً خیبرپختونخوا میں تباہی، خونریزی اور عام شہریوں کی جانوں کے لیے مسلسل خطرہ بنے ہوئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *