وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے ہیں جہاں اشک آباد میں پُرتپاک استقبال کیا گیا۔
وزیر اعظم پاکستان کا اشک آباد پہنچنے پر ترکمان کابینہ کے نائب چیئرمین محمد خان نے ان کا استقبال کیا، شہباز شریف میزبان صدر سے ملاقات کریں گے جبکہ بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد فورم میں شرکت بھی کریں گے۔
ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کی دعوت پر وزیر اعظم پاکستان کے دورے میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری ، وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاونین خصوصی طارق فاطمی اورطلحہ برکی بھی وفد میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیںسابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی

