آن لائن شاپنگ کرنے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

آن لائن شاپنگ کرنے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

پاکستان میں آن لائن خریداری کا رحجان کم ہورہا،گیلانی اور گیلپ سروے میں اس حوالے سے دلچسپ معلومات سامنے آئی ہیں سروے کے مطابق ملک کی بڑی آبادی نے چھ ماہ میں کسی بھی قسم کی شاپنگ آن لائن نہیں کی،پاکستان کی زیادہ آبادی اب بھی روایتی طریقے سے بازاروں سے چیزیں خرید رہی ہے۔

سروے کے نتائج کے مطابق گزشتہ چھ ماہ کے دوران ملک کی ایک بڑی آبادی نے کسی بھی قسم کی آن لائن شاپنگ سے مکمل طور پر گریز کیا ہے۔
اگرچہ ڈیجیٹل دور میں ای کامرس دنیا بھر میں تیزی سے بڑھ رہی ہے، لیکن پاکستان میں بڑی تعداد اب بھی روایتی بازاروں سے خریداری کو زیادہ قابلِ اعتماد سمجھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سال میں پاکستانیوں نے کتنے ارب ڈالرز کی آن لائن شاپنگ کی؟ حیران کن انکشاف

سروے میں شامل بیشتر شہریوں نے بتایا کہ انہیں آن لائن پیمنٹ سسٹمز پر مکمل بھروسہ نہیں کچھ لوگوں نے واضح طور پر کہا کہ بینک اکاؤنٹس کے غلط استعمال اور آن لائن فراڈ کے خدشات انہیں ای کامرس سے دور رکھتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ جن لوگوں نے آن لائن خریداری کی بھی، اُن میں سے بڑی اکثریت نے کیش آن ڈیلیوری کو ترجیح دی ان کے مطابق یہ طریقہ زیادہ محفوظ اور ذہنی طور پر اطمینان بخش محسوس ہوتا ہے۔خریداری کے رحجانات میں بھی دلچسپ حقائق سامنے آئے، آن لائن خریداروں میں سب سے زیادہ مقبول چیزیں ملبوسات ہیں، ہر تین میں سے تقریباً ایک صارف نے گزشتہ مہینوں میں کپڑے آرڈر کیے۔

اس کے بعد گھڑیوں اور فیشن ایسسریز کا نمبر آتا ہے، جو بتدریج مقبولیت حاصل کر رہی ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا ٹرینڈز بھی اس رجحان کو مضبوط بنا رہے ہیں۔سروے کا ایک حصہ سماجی رویّوں سے متعلق تھا جس میں لوگوں سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں کسی معروف شخصیت کی زندگی گزارنے کا موقع ملے تو وہ کس کا انتخاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں ’پے پال ‘ نہ سہی، گوگل والٹ آ گیا، ’ایپ‘ ڈاؤن لوڈ کریں اور ڈالر کمائیں

حیرت انگیز طور پر تقریباً نصف شرکا نے کوئی مذہبی رہنما یا دانشور جیسی شخصیت بننے کی خواہش ظاہر کی، ان کا کہنا تھا کہ ایسی ہستیاں معاشرے میں مثبت اثر چھوڑتی ہیں اور اُن کی زندگی دوسروں کے لیے مثال ہوتی ہے۔

رشتوں سے متعلق سوال پر بھی دلچسپ اتفاقِ رائے دیکھنے میں آیا بڑی تعداد نے بتایا کہ کسی بھی رشتے کی مضبوطی کے لیے سب سے اہم عنصر اعتماد ہےکچھ نے محبت، برداشت اور قربانی کو بھی اہم قرار دیا، مگر اعتماد کو بنیادی بنیاد تسلیم کیا گیا یہ نتائج مجموعی طور پر پاکستانی معاشرے
کے طرزِ فکر اور ترجیحات کی واضح تصویر پیش کرتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *