بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے اپنے ایک تازہ ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان نے آپریشن سندور کے بعد اپنی جغرافیائی، سیاسی اہمیت کو شاندار انداز میں بڑھا لیا ہے۔بھارتی تجزیہ کار پراوین ساہنی کا کہنا ہے کہ دنیا میں ایک صدی میں ایک بار آنے والی تبدیلی کے دوران، تین بڑی طاقتیں امریکہ، چین اور روس اپنی عالمی حکمت عملی کے لیے ایسے ممالک کی تلاش میں ہیں جو ان کے لیے جغرافیائی سیاسی محور کا کردار ادا کر سکیں۔
پراوین ساہنی نے کہا کہ پاکستان نے مغربی، جنوبی اور وسطی ایشیا کے خطے میں ایک کلیدی جغرافیائی سیاسی محور کے طور پر اپنی موجودگی ظاہر کی ہے جو یوریشیا کے دل میں واقع ہے۔
بھارتی دفاعی تجر یہ کار کا کہنا ہے کہ اس مقام کی اہمیت عالمی طاقتوں کے لیے اس لیے بھی بڑھ گئی ہے کہ یہ خطہ توانائی، تجارت اور سیکورٹی کے اہم راستوں کا مرکز ہے۔پراوین ساہنی کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے بھارت میں زیادہ تر لوگ پاکستان کو ابھی بھی ایک ناکام ملک کے طور پر دیکھتے ہیں، حالانکہ موجودہ عالمی منظرنامے میں پاکستان کی اہمیت مسلسل بڑھ رہی ہے۔
Amongst other gains made by Pakistan from #OperationSindoor, its geopolitical profile has risen spectacularly. In the once-in-a-century change underway in the world, the three Great Powers (America, China & Russia) which are shaping the world need geopolitical pivots: nations… https://t.co/ymxotlWlcR
— Pravin Sawhney (@PravinSawhney) December 12, 2025

