پی ٹی آئی کے لئے نئی مشکل،پارٹی شدید مالی بحران کا شکار ہوگئی

پی ٹی آئی کے لئے نئی مشکل،پارٹی شدید مالی بحران کا شکار ہوگئی

پی ٹی آئی کے لئے ایک اور نئی مشکل آگئی ہے پارٹی شدید مالی بحران کا شکار ہوگئی ہےپاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹی نے اپنے ارکانِ اسمبلی جس میں قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین شامل ہیں سے باضابطہ طور پر ماہانہ مالی تعاون طلب کیا ہے تاکہ تنظیمی معاملات اور پارٹی کے اخراجات پورے کیے جا سکیں۔

یہ فیصلہ پارٹی قیادت کی باہمی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے کیا گیا جس میں طے پایا کہ ہر رکنِ اسمبلی اپنی سرکاری مراعات اور تنخواہ کا 10 فیصد یا 50 ہزار روپے ماہانہ جو بھی رقم زیادہ ہو پارٹی فنڈ میں جمع کرائے گا۔

اس مقصد کے لیے ایم سی بی بینک لمیٹڈ کا اکاؤنٹ مخصوص کیا گیا ہے، جسے پاکستان تحریکِ انصاف کے نام سے آپریٹ کیا جائے گانوٹیفکیشن میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ اس فیصلے کے تحت جو بقا یا جات بنتے ہیں وہ ہر ایم این اے، سینیٹر اور ایم پی اے کو الگ سے بتائے جائیں گے تاکہ وہ اپنے سابقہ واجبات بھی کلیئر کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں :تحریک انصاف مالی بحران کا شکار، ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کٹوتی

پارٹی اس وقت مالی مشکلات کا شکار ہے اور اپنے معمول کے اخراجات پورے کرنے سے قاصر ہے جس کے باعث اراکینِ پارلیمنٹ سے یہ تعاون فوری طور پر درکار ہےیہ بھی کہا گیا ہے کہ اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ پہلے بھی پارلیمانی لیڈر کے ساتھ اخراجات کا بوجھ بانٹتا رہا ہے، اس لیے اب تمام پارلیمنٹیرینز سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس عمل کو سنجیدگی سے لیں اور 72 گھنٹوں کے اندر اندر مطلوبہ فنڈ جمع کروائیں

آخر میں فردوس شمیم نقوی نے تمام پارلیمانی گروپس کے لیڈرز سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقے یا گروپس کے اراکین سے رابطہ کرکے اس عمل کی فوری تکمیل کو یقینی بنائیں، تاکہ پارٹی اپنے انتظامی امور مؤثر طریقے سے جاری رکھ سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *