پاکستان کے معروف اینکر اور سینئر صحافی نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں انکے کے کہنے پر ہی بھارتی میڈیا کو انٹرویو دے رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معروف اینکر اور سینئر صحافی نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں انکے کے کہنے پر بھارتی میڈیا کو انٹرویو دے رہی ہیں۔
نجم سیٹھی نے اپنے پروگرام میں کہ بھارتی میڈیا کو عمران خان کی بہن کے انٹرویو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مخالف بیانیہ کو ثابت کرنا بہت مشکل ہے کہ پی ٹی آئی کے بھارت کے ساتھ قریبی سطح پر تعلقات ہیں۔
نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا کہ میری معلومات کے مطابق عمران خان نے اپنی بہنوں کو ہدایت کی کہ وہ انسانی حقوق کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے ہندوستانی چینلز کو انٹرویو دیں اور یہ عمران خان کے منصوبے کا حصہ تھا۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ ہندوستانی میڈیا طاقتور ہے اور اس کا مقصد عمران خان کو اہمیت دینا ہے کیونکہ ہندوستانی اسٹریٹجک مفکرین کا خیال ہے کہ اسے دوبارہ اقتدار میں آنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: عمران خان اور فیض حمید کاگٹھ جوڑ تھا،پی ٹی آئی مستفید ہوتی رہی،طارق فضل چوہدری

