محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہو رہا ہے، جو مختلف علاقوں میں موسم کی شدت بڑھا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ13 دسمبر سے مغربی ہوا کا سسٹم ملک میں داخل ہوگا، جس کے باعث بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ 14 اور 15 دسمبر کو اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بھی ہلکی بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
15 سے 16 دسمبر کے دوران پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔محکمہ موسمیات نے شہریوں، مسافروں اور متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے:
پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔سیاح مری اور شمالی علاقوں کا سفر موسم کی صورتحال دیکھ کر کریں۔نالہ لئی اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا امکان موجود ہے۔محکمہ زراعت نے کسانوں کو فصلوں کی حفاظت کے لیے پیشگی اقدامات کا مشورہ دیا ہے۔
سردی کی شدت میں اضافے کے پیشِ نظر عوام کو گرم کپڑوں کے استعمال اور ضروری موسم سرما کی تیاری کا مشورہ دیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید تفصیلات اپنی ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ذریعے حاصل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
مزید مڑھیں: سردی کی شدت میں اضافے سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

